ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مجھے بے گھر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے:شرد یادو

مجھے بے گھر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے:شرد یادو

Sun, 20 Aug 2017 12:18:35    S.O. News Service

پٹنہ،19اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)جے ڈی یو میں مچے گھمسان کے درمیان پارٹی صدر نتیش کمار سے ناراض اور باغی تیور اپنا چکے رہنما شرد یادو نے کہا ہے کہ جس گھر کو انہوں نے بنایا تھا، آج اسی گھرکو لوگ کہہ رہے ہیں کہ یہ گھر ان کا نہیں ہے۔انہوں نے واضح طور پر کہا کہ انہیں بے گھر کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔بہار کے وزیر اعلی کی رہائش گاہ پر جے ڈی یو ایگزیکٹو اجلاس کے متوازی پٹنہ کے شری کرشن میموریل ہال میں منعقد پروگرام میں لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے جے ڈی یو کے سابق صدر نے بہار میں مہاگٹھ بندھن کو ملے مینڈیٹ کے ساتھ خیانت کی بات کرتے ہوئے کہا کہ یہاں اتحاد کی کامیابی کے بعد منصوبہ بندی کی گئی تھی۔

شرد نے کہا کہ جنتا دل بڑے پیمانے پر جنتا دل بنانا چاہتے تھے۔انہوں نے کہا کہ بہار کی عوام نے بی جے پی کے وجے رتھ کو روکتے ہوئے مہاگٹھ بندھن کو 5سال کے لئے مینڈیٹ دیا تھا، لیکن اسے درمیان میں ہی توڑ دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اسے چھوڑنے کا حق نہیں ہے،یہ مینڈیٹ کے لئے بے حدافسوسناک ہے۔جے ڈی یو کے سابق صدر نے یہ بھی کہا کہ قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے)جب توڑا جا رہا تھا، تب بھی انہیں دکھ ہوا تھا، اسے بھی بچانے کی کوشش کی تھی لیکن یہ ٹوٹ گیا ہے۔
 


Share: